واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےمالی مشکلات کے باعث دنیا بھرمیں موجود اپنے12ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے
گوگل کی جانب سے ملازمین کی یہ برطرفی عالمی سطح پر ہوگی لیکن اس سے امریکا میں موجود ملازمین بھی متاثر ہوں گے، کمپنی نے یہ اعلان بونس کی ادائیگی میں تاخیر کے چند گھنٹوں بعد کیا۔
الفابیٹ انکارپوریٹڈ جسے گوگل کا پیرنٹ ادارہ سمجھا جاتا ہے وہاں سے تقریباً 12 ہزار یا کمپنی کی 6 فیصد ورک فورس کا خاتمہ کیا گیا۔
الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی نے اسٹاف کے نام ایک میمو میں کہا کہ کمپنی نے اچھا وقت دیکھا لیکن اب معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ کئی سالوں سے الفابیٹ نے انتہائی باصلاحیت لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا اور اس سے گوگل، یوٹیوب اور دیگر پروڈکٹ تیار کیں، جن تک اربوں لوگوں کی رسائی ہے۔
لیکن اب کمپنی کو مائیکروسافٹ کارپوریشن کے جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بڑھتے ہوئے اثرات سے مقابلہ درپیش ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل مائیکروسافٹ نے بھی 10 ہزار ملازمتیں ختم کی تھیں۔