قاتل پتنگ کی ڈور 6 بھارتی نگل گئی

نئی دہلی (امت نیوز) بھارت میں پتنگ بازی کے سالانہ میلے کے دوران پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 170 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بھارتی ریاست گجرات میں اترائین تہوار کے موقع پر پتنگ بازی کا مقابلہ ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک 2 سالہ بچی کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھرنے ہلاکت ہوگئی، بچی اپنے والد کے ہمراہ اسکوٹر پر سوار تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور 3 سالہ لڑکی وِس نگر شہر میں اپنی ماں کے ساتھ گھر جا رہی تھی کہ ایک پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی۔

وِس نگر پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن پہنچنے سے پہلے ہی بچی نے دم توڑ دیا۔ علاوہ ازیں اجی ڈیم پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 7 سالہ ریشبھ ورمااپنے والدین کے ساتھ اسکوٹر پر سوار تھا اور راجکوٹ میں پتنگ کی ڈور کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔

اس کے علاوہ بھارت پتنگ بازی کے دوران گرنے اور زخم لگنے کے 176 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ پتنگ کی ڈور پر کلاس کا پاوڈر لگانے پر 2016 سے پابندی ہے لیکن لیکن ناقدین کا کہنا کہ اس قانون پر عمل نہیں کیا جاتا ہے۔