واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی عدالت نےسابق خاتون اول ہلیری کلنٹن کے خلاف مقدمے کو غیر سنجیدہ اور سیاسی قرار دیتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دس لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ کردیا
فلوریڈا کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی وکیل پر مشترکا طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائدکا جرمانہ کیا۔
فلوریڈا کے ڈسٹرکٹ جج ڈونلڈ ایم بروکس نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عدالتوں کا ناجائز استعمال کرنے پر سابق صدر ڈونلڈٹرمپ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کرنے پرگزشتہ سال مارچ میں مقدمہ کیا تھا۔
ہیلری کلنٹن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا مقدمہ وفاقی عدالت نےگزشتہ سال ستمبر میں خارج کر دیا تھا۔