چینائی(امت نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک مندرمیں تقریب کے دوران مورتیاں لے جانے والی کرین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رانی پت کے دروپتی مندرمیں ایک تقریب جاری تھی جس کے مورتیاں ایک کرین پرلائی گئی تھیں۔ کرین میں 8 افراد بھی موجود تھے ۔ جیسے ہی کرین مندرپہنچی توبڑی تعداد میں لوگ کرین پرلٹک لگے تاکہ مورتیوں کو ہارڈال سکیں اورکئی افراد کرین پرچڑھ گئے۔ اس افراتفری میں کرین توازن برقرار نہ رکھ سکی اورالٹ گئی۔ایک درجن سے زائد افراد کرین کے نیچے دب گئے۔
کرین کے نیچے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب 4 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرین لوگوں کے بوجھ کی وجہ سے نہیں بلکہ زمین کی ناہمواری اورمٹی نرم ہونے کے باعث اُلٹی۔