بھارتی یوم جمہوریہ پر مشعل ملک کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(اُمت نیوز) بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بہت سے جھوٹے دعوئوں کے ساتھ آ ج پھر یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔70 سال سے بھارت نے کشمیریوں کی آزادی اور جینے مرنے کا حق چھین رکھا ہے ۔
مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ بھارتی فوج دن رات کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں اور بستیوں کوقابض بھارتی فورسز جلا رہی جبکہ کشمیریوں کے قبروں کی بےحرمتی بھی کر رہی ہیں۔