اسلام آباد(اُمت نیوز) پولنگ کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے گورنرز کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط میں پولنگ کی تاریخ گورنر پنجاب کو9 سے 13 اپریل اور گورنر خیبر پختونخواہ 15 سے 17مقرر کرنے کی ہدایت کیگئی ہے
الیکشن پروگرام مکمل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو 54 دن درکار ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو توڑ نےکے بعد دونوں صوبوں میں نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر ہوا تھا۔