کرونا ،مزید ایک مریض دم توڑ گیا ، 31 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ۔ قومی ادارہ برائے صحت  (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے ایک مریض انتقال کرگیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار  890کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی، مزید برآں 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

#