بھارت : اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی

ممبئی: بی جے پی کی مسلمان دشمن پالیسیوں کو اکثرتنقید کا نشانہ بنانے والی بالی وُوڈ داکارہ سوارا بھاسکر بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کےرُکن فہد ضراراحمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تصدیق کرنے والی 34 سالہ سواراکا کہنا ہے کہ، ’کبھی کبھار ہم کسی چیزکو دُورڈھونڈتے ہیں لیکن وہ بالکل نزدیک ہوتی ہے۔ ہم پیار ڈھونڈ رہے تھے لیکن دوستی پہلے مل گئی اورپھرہم نے ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا‘۔

اداکارہ نے نصف بہترکیلئے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ، ’میرے دل میں خوش آمدید فہد ضراراحمد، یہاں تھوڑی افراتفری ہے لیکن یہ تمہاراہے‘۔اس ویڈیو میں جوڑے کو کورٹ میرج کرتے دیکھا جا سکتا ہے’۔

اس جوڑی نے شادی کی تصاویر بھی شیئرکیں جن میں اداکارہ نے اہم دن پروالدہ کی 40 سال پُرانی ساڑھی اورزیورات زیب تن کیے۔

سوارا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کا شاہانہ شادی کلچرپسند ہے، سے متاثر ہیں، اپنا کالم شیئرکرتے ہوئے اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ شادی کی تقریبات بھرپور طریقے سے منائیں گی ۔