فائل فوٹو

کراچی:لانڈھی میں مردم شماری کرنے والا عملہ لٹ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں مسلح ملزمان نے مردم شماری کرنے والے عملے کو لوٹ لیا
قائدآباد کے علاقے لانڈھی 89موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان مردم شماری کرنے والے عملے میں شامل ایک شخص سے اسلحے کے زور پر ٹیبلٹ ،موبائل فون ،ڈیوائس اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص عثمان سرکاری اسکول ٹیچر ہے ،پولیس نے عثمان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 140/23درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔