لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پرسیلفی لینے کی کوشش پر کارکن کو روکنے پر اپنے ہی محافظ کو مبینہ طور پر تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جمعہ کے روز مقدمات میں حفاظتی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے،عمران خان جب پیشی کیلیے کمرہ عدالت جانے لگے تو کارکنو ں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اسی دوران ایک کارکن نے چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو عمران خان کے ذاتی سکیورٹی گارڈ نے کارکن کو دھکا دیدیاجس پر کپتان غصے میں آگئے اور اسے ڈانٹنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
سیلفی لینے والے کو دھکا دینے پر عمرقن خان اپنے چیف سیکیورٹی کو ڈانٹتے ہوے کہا ،آہندہ کسی کو ایسے نہ روکنا pic.twitter.com/efFgwgRKEM
— Sabee Kazmi (@SabeeKazmi786) March 19, 2023