لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ریمانڈ منظور کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے 102 ملزمان کوایک روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ملزمان کو کل انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔پولیس ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں لے کرعدالت سے واپس روانہ ہو گئی۔
زمان پارک لاہور میں انسداد تجاوزات آپریشن کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر حملے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 13دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔