بھکر(امت نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مبینہ طور پر داجل پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق بھکر سے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو چیکنگ کےلیے روکا گیا تو انہوں نے ہنگامہ کیا۔ چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق علی امین گنڈاپور نے چیک پوسٹ پرہنگامہ آرائی کی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد ڈی پی او محمد نوید موقع پر پہنچ گئے واقعہ کا جائزہ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سرحد پرچیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ 3 دن قبل پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی۔ آڈیو میں علی امین گنڈا پور سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا
مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈاپور زمان پارک لے جانے کیلئے لوگ پورے نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ کارکن کو جھاڑ پلادی کہا تم سے 5 گاڑیاں بھی نہیں بھری گئیں۔