نئی دہلی(امت نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی ایک جامع مسجد میں ناقص افطاری کے سبب 100 سے زائد روزہ دار اسپتال پہنچ گئے۔ متاثرہ افراد میں متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے علاقے 24 پرگنا کی میں روزہ افطار کرنے کے بعد 100 سے زائد روزہ داروں کے طبیعت خراب ہو گئی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ افراد نے پخیرالایا گاؤں کی مسجد میں روزہ افطار کیا تھا- ان کی حالت غیر ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تمام افراد کو علاقہ مکینوں نے فوری طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال پہنچایا تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر کئی روزہ داروں کو کلکتہ کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں نے افطار میں غیر معیاری خوراک لی تھی جس سے وہ زہر خورانی کا شکار ہوئے۔
پخیرالایا گاؤں میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد رمضان کے دوران سحر و افطار مساجد میں ہی ادا کرتے ہیں، واقعے کی شکایت نریندر پور پولیس اسٹیشن میں درج کرلی گئی۔