زلمے خلیل زاد کا بیان بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتا، امریکہ

واشنگٹن(اُمت نیوز)واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کا بیان بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتاہے۔ ان کے بیان کا امریکی خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد، ہراسانی یا دھمکی کا عمل دخل نہیں، ہم سیاسی فریقین کو قانون کی عزت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنے ملک کے رہنماؤں کا انتخابجمہوری و آئینی طریقے سے کرنے دیا جائے۔
اس سے پہلے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے پے در پے دو بیانات میں عمران خان کے مؤقف کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں الیکشن جلد کرادیے جائیں۔
زلمے خلیل زاد کے بیان پر پاکستانی دفتر خارجہ نے احتجاج کیا تھا جب کہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت پی ڈی ایم کے دیگر رہنماوں نے بھی زلمے خلیل زاد کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔