کرونا سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا، 13 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (امت نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کر گیا جبکہ 13 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 3 ہزار 863 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 53 افراد کے نتائج مثبت آئے اور اس کی شرح 1.37 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا، این آئی ایچ کے مطابق کرونا ٹیسٹ کے دوران 53 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 13 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔