ابو ظہبی(امت نیوز)متحدہ عرب امارات میں وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ایڈوانس تنخواہوں کا اعلان کر دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ملازمین کو تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کی جائے ۔
یواے ای کے سرکاری ملازمین جن کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے یہ ملازمین پیر 17 اپریل کو اپنی ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے، اس اقدام سے خاندانوں کو آنے والی عید الفطر کی تیاری اور طویل تعطیلات کے لیے خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔