روسی صدر پیوٹن کی صحت پھر بگڑنے لگی
صدر پیوٹن کو شدید سر درد، زبان کی تکلیف اور دھندلا نظرآ نے کی شکایت بڑھ گئی،غیرملکی میڈیا
April 11, 2023 · بام دنیا
فائل فوٹو
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی صحت خراب ہونے لگی جس پر اب ڈاکٹرز کو بھی تشویش شروع ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کی نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں شدید سر درد، زبان کی تکلیف اور دھندلا نظرآنے کی شکایت بڑھ گئی ہے
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے اپنے دائیں بازو اور ٹانگ میں جزوی طور پر احساس کم ہونے کی بھی شکایت کی جس پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر انہیں دوا لینے اور کئی دن آرام کرنے کا کہا
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے ڈاکٹروں کی تجویز کو بالکل نظر انداز کردیا ہے۔