پاکستان کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے۔ فائل فوٹو
پاکستان کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے۔ فائل فوٹو

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے۔

پانچ میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا 15 اپریل اور تیسرا میچ17 اپریل کو ہوگا۔ یہ دونوں میچز بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ 20 اور پانچواں میچ 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔