فن لینڈ کی وزیراعظم کا 19 سال بعد شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

فن لینڈ(نیٹ نیوز) فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر مارکس رائکونن سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکس رائکونن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اپنے اکاؤنٹ سے طلاق کی اطلاع دی۔

جوڑے نے بتایا انہوں نے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ جوڑے نے کہا کہ ہم اپنی شادی کے 19 سال اور اپنی پیاری بیٹی کیلئے شکرگزار ہیں۔

جوڑے کا اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بہترین دوست ہیں اور ایک خاندان کے طور پر اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سانا مارین 2019 کے آخر میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں جبکہ وزیراعظم اور ان کے خاوند مارکس 16 برس سے ساتھ تھے لیکن ان کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔