مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ کے دروازے کی چابی چرانے والے اسرائیلی فوجی نے 58 برس بعد چابی واپس کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسزکے سابق پیرا ملٹری افسر یائیر باراک نے مسجد اقصٰی کے مراکشی دروازے کی چابی محکمہ اسلامی اوقاف کو واپس کردی۔ اسرائیلی افسر نے 1964 میں چابی چرائی تھی۔
سابق اسرائیلی فوجی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز کارروائیاں دیکھ کر لگتا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ نہ صرف چابی بلکہ مغربی کنارا اور تمام چوری کیا گیا سامان فلسطینوں کو واپس کردیا جائے۔ حق اس کے مالکان کو واپس ہونا چاہیے۔