پاکستان سے ہمسایوں جیسے تعلقات چاہتےہیں،مودی
ہفتہ 20 مئی 2023, 10:13 شام
بام دنیا, قومی
نئی دہلی (امت نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ ’ہمسایوں جیسے معمول کے تعلقات‘ چاہتا ہے، لیکن اسلام آباد کو چاہئے کہ وہ اس کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔
عرب نیوزویب سائٹ کے مطابق ایک اخبار کو انٹرویو میں نریندر مودی نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے ساتھ ہمسایوں جیسے معمول کے دو طرفہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے مگر انہیں چاہئے کہ وہ ایسا ماحول بنائیں جو دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ہو۔اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اس حوالے سے ضروری اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ فروری 2019 سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک نے اپنے اپنے ہائی کمشنرز کو واپس بلا رکھا ہے۔