راولپنڈی(امت نیوز )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں دودہشتگردمارے گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان مادروطن پرقربان ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کے مابین جھڑپ ہوئی،سیکیورٹی فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں دودہشت گردہلاک اوردوزخمی ہوگئے۔
دہشتگردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولیاں برآمدہوئیں۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دوجوان بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق 38سالہ نائیک ظہیر عباس شہید کاتعلق خوشاب اور 23سالہ لانس نائیک معراج الدین شہید کاتعلق ڈی آئی خان سے تھا۔
دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،بہادر جوانوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔