یونان کے ساحل پر کشتی اُلٹ گئی، 78 افراد ہلاک

بحیرہ آیونی( نیٹ نیوز) تارکین وطن کو لے جانے والی ماہی گیری کی ایک کشتی کے الٹنے اور ڈوبنے کے بعد یونان کے ساحل پر 78 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث تیز ہواؤں کے تھپیڑوں اور بلند لہروں کا مقابلہ نہ کرسکی۔ کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی۔ کشتی میں 150 سے زائد افراد سوار تھے جو پانی میں ڈوب گئے۔ فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 100 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ بحیرہ آیونی میں پیش آیا تھا۔ کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ حادثے کی شکار کشتی کے تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے