لاہور ( اُمت نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آ جہو گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ جولائی کے تیسرے ہفتے سے کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی میں دو وکٹ کیپر محمد رضوان اور سرفراز احمد ٹیم میں شامل ہوں گے، ٹیم میں نئے چہرےبھی شامل کیے جائیں گے، نئے کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ اور عامر جمال فیورٹ پلیئرز کی فہرست میں موجود ہیں۔
اوپنرز میں امام الحق، شان مسعود اور عبداللہ شفیق ، مڈل آرڈر میں سلمان آغا اور سعود شکیل لیے جائیں گے۔ البتہ زاہد محمود اور وسیم جونیئر کی سلیکشن مشکل دکھائی دیتی ہے ۔
محمد نوازاور ابراراحمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ بولرز میں سلیکشن کمیٹی شاہین آفریدی ، حسن علی اور نسیم شاہ کو ترجیح دے گی۔