ریاض (نیٹ نیوز)سعودی عرب میں امام بارگاہ میں دھماکے میں ملوث 5 ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں 4 سعودی اور ایک مصری شہری شامل ہے۔وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والوں پر دہشت گرد تنظیم سے وابستگی، فساد فی الارض، عبادت گاہوں پر حملہ اور دھماکہ کرنے سمیت سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اورمعصوم لوگوں کا سفاکانہ طریقے سے قتل کے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے ملزمان نے جنوری 2016 میں سعودی عرب کے مشرقی ریجن الاحساءکی مسجد میں خودکش دھماکا اور فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔