ماسکو(اُمت نیوز) روس کے دور افتادہ علاقے قفقاز جمہوریہ داغستان میں ایک فیول اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے نے 35 افراد کی جان لے لی۔
روس کے نائب وزیر صحت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گیس اسٹیشن میں آگ لگنے کا واقعہ جنوبی علاقے داغستان میں پیش آیا۔ آتشزدگی سے 80 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں کوزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں سے 10 افراد کی حالت نازک ہے۔
حکام کے مطابق آگ سڑک کے کنارے قائم ریپئیر کی دکان میں لگی جس نے گیس اسٹیشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔