برطانیہ کی سیریل کلر نرس کو سزائے موت کا فیصلہ

لندن:  برطانوی تاریخ میں بچوں کی بدترین سیریل کلر نرس لوسی لیٹبی کو 7 نومولود بچوں کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی برطانیہ کے کاؤنٹیز آف چیسٹر ہسپتال میں بچوں کے وارڈ میں کام کرنے والی نرس لوسی لیٹبی پر7 نوزائیدہ بچوں کو انسولین کے ذریعے زہر دے کر قتل کرنے اور مزید 10 بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریل کلر نرس لوسی لیٹبی کو جرم ثابت ہونے کے بعد سزائے موت دی جائے گی تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ معصوم بچوں کی قاتل نرس کو سزائے موت کب دی جائے گی۔