صرف آدھا گھنٹہ پہلے ہمارا ساتھی رپورٹر محمد ابو حاتب ہمارے ساتھ تھا، فائل فوٹو
صرف آدھا گھنٹہ پہلے ہمارا ساتھی رپورٹر محمد ابو حاتب ہمارے ساتھ تھا، فائل فوٹو

غزہ،صحافی اپنے ساتھی کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے رو پڑا

غزہ کی صورتحال کی رپورٹ دینے والے صحافی نے جب اپنے ساتھی کی شہادت کی خبر دی تو وہ بے اختیار آبدیدہ ہوگیا جب کہ خاتون اینکر بھی آنسو ضبط نہ کرسکی، اور براہ راست نشریات میں رونے لگی۔

فلسطین میں جہاں اسرائیل کی جانب سے بمباری اور حملوں کے دوران آئے روز بچوں اور خواتین کی شہادت کے دلسوز مناظر دنیا بھر میں دیکھے جارہے ہیں، وہیں اب تک متعدد صحافی اپنے دیگر ساتھیوں کی موت کی خبر دیتے ہوئے روتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کا رپورٹر عاجل بھی اپنے چینل کو غزہ سے براہ راست آگاہ کرتے ہوئے رو پڑا، جب کہ اسے اپنے ہی ساتھی کی موت کی خبر اینکر کو بتانا پڑی۔

عاجل نے بیپر دیتے ہوئے کہا کہ صرف آدھا گھنٹہ پہلے ہمارا ساتھی رپورٹر محمد ابو حاتب یہاں تھا اور اب وہ ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔

ساتھی صحافی کی شہادت کی خبر دینے والا رپورٹر عاجل آبدیدہ ہوگیا، اور لائیو رپورٹنگ میں پریس جیکٹ اور ہیلمٹ اتار دیا۔