پنجاب میں ڈینگی کے 190 نئے مریضوں کی تصدیق

لاہور (اُمت نیوز) پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے صوبے بھر میں 190 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 10 ہزار 52 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 4316 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،لاہور میں گذشتہ روز 101 نئے مریض سامنے آئے،رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2339 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
راولپنڈی میں گذشتہ روز 21 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1012 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گذشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 859 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گذشتہ روز 28 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 458 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میںگذشتہ روز 12 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ،قصور، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئےگذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ساہیوال، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ننکانہ صاحب، بہاولپور، بہاولنگر اور وہاڑی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 160 مریض زیر علاج ہیں،ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 92 مریض زیر علاج ہیں ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔

ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں،ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔