ابراہیم زادران نے شاندار سنچری اسکور کی، فائل فوٹو
ابراہیم زادران نے شاندار سنچری اسکور کی، فائل فوٹو

ورلڈکپ، افغانستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف

ممبئی: آئی سی سی ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیاجیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیدیا۔

ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔

اوپنر رحمان اللہ گربار 21 جبکہ رحمت شاہ 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان حشمت اللہ شاہدی 26، عظمت عمرزئی 22، محمد نبی 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ابراہیم زردان نے سب سے زیادہ 126 رنز اسکور کیے اور ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے افغان کھلاڑی بن گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

افغان کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فضل الحق فاروقی کی جگہ نوین الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ مچل مارش اور گلین میکسویل کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔