لنڈی کوتل: افغانستان سے واپس آنے والے پاکستانیوں سے طورخم بارڈر پر طالبان نے پاسپورٹ چھین لئے،افغانستان سائیڈ پر طورخم میں پھنسے ہوئے مسافر نے پاکستانی صحافیوں سے رابطہ کرکے بتایا کہ طالبان نے ہم سے پاسپورٹ چھین لئے ہیں اور ہمیں پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی جارہی،انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر افغانستان سائیڈ پر سیکڑوں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن سے زبردستی پاسپورٹ چھینے گئے ہیں،پھنسے ہوئے مسافرکا کہنا تھا کہ طورخم گمرک کے مقام پر امارات اسلامی کے ذمہ دار کے احکامات پر پاسپورٹ چھینے گئے ہیں اورکہا جارہا ہے کہ آپ سے پھر نہ آنے کا بیان حلفی لیاجائیگاجس کے بعد چھوڑا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ہم مزدور ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک جانے کی اجازت اور پاسپورٹ دیئے جائیں۔