3 سال سے کپتانی کر رہا ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں۔ فائل فوٹو
3 سال سے کپتانی کر رہا ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں۔ فائل فوٹو

کل منصوبے کے تحت کھیلیں گے، بابر اعظم

کولکتہ: کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کل کا میچ اہم ہے، پلاننگ کے تحت کھیلیں گے، ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت 10 اوورز کھیلیں گے اس کے بعد کیسے کھیلنا ہے یہ بھی طے ہے، فخر زمان 20 سے 30 اوورز رہے تو ہدف تک پہنچ سکتے ہیں، مڈل اوورز اور اینڈ میں رنز ملتے ہیں۔ میچ  میں افتخار احمد کا کردار بھی اہم ہو گا۔غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے عوام نے کافی امیدیں لگائی ہوئی تھیں،ہم بہترین پرفارمنس نہیں دے سکے جس کا اعتراف کرتا ہوں۔ ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا آسان ہے، سب کی اپنی رائے اور سوچنے کا طریقہ ہوتا ہے۔ 3 سال سے کپتانی کر رہا ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا گزشتہ میچ میں فتح کے باوجود کم رن ریٹ کے سبب سیمی فائنل تک پہنچنا بظاہر ناممکن ہو گیا ہے، کل ہونے والے میچ میں اگر پاکستان 300 رنز بناتا ہے تو انگلینڈ کی محض 13 رنز پر ساری ٹیم کو آوٹ کر دے۔ اگر پاکستان 350 بناتا ہے تو انگلینڈ کو 62، اگر 400 بناتا ہے تو انگلینڈ کو 112 رنز اور اگر ہدف 450 رنز دیتا ہے تو انگلینڈ کو 161 رنز پر آوٹ کر دے تب منزل آسان ہو سکتی ہے۔