احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان نے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ افغانستان کی جانب سے دیے گئے 245 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 48ویں اوورز میں 5 وکٹوں نقصان پر پورا کرلیا۔
بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔