غزہ:عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئےاسرائیل اورحماس کے درمیان اتفاق رائےہوگیا ہے، جس کے تحت اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا، اوربدلےمیں حماس 100یرغمالی خواتین اوربچوں کو رہا کرے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہاکرے گا، اور اس کے بدلے میں حماس بھی 100 یرغمال اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔
واضح رہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے قطر کی جانب سے کوششیں جاری رہی تھیں جبکہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے مابین معاہدہ انسانی بنیادوں پر طے پایا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق حماس کے زیر حراست 241 اسرائیلی موجود ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں حماس نے 4 یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔