امریکا کے 2 طیارہ بردار بیڑے بحیرہ روم میں تعینات ہیں، فائل فوٹو
امریکا کے 2 طیارہ بردار بیڑے بحیرہ روم میں تعینات ہیں، فائل فوٹو

امریکی جنگی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں گرکر تباہ

واشنگٹن:  امریکا کا جدید ترین جنگی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں پروازکے دوران گرکر تباہ ہو گیا۔

امریکی فوج کی یورپی کمان کی جانب سے بتایا گیا کہ جنگی طیارہ تربیتی پروازکر رہا تھا کہ اچانک گر کر تباہی سے دوچار ہو گیا جس پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ مرنے والے پائلٹوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکا کے 2 طیارہ بردار بیڑے بحیرہ روم میں تعینات ہیں جو اسرائیل اور حماس کی جنگ میں اپنے اتحادی اسرائیل کو اسلحہ سمیت تعاون فراہم کرنے کے مشن پر ہیں۔