سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی، غیر ملکی زبان میں پیغام

یہ سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دوسرا سائبر اٹیک ہے، اس سے قبل پہلے حملے کے بعد ویب سائٹ بحال کردی گئی

November 22, 2023 · قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ چند گھنٹوں میں دوسرا سائبر حملہ کرتے ہوئے ہیک کرلی گئی۔
ویب سائٹ کھولنے پر غیر ملکی زبان میں پیغام نظر آرہا ہے جبکہ ویب سائٹ مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہے۔
یہ سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں دوسرا سائبر اٹیک ہے، اس سے قبل پہلے حملے کے بعد ویب سائٹ بحال کردی گئی تھی تاہ دوبارہ حملے میں اسے ہیک کرلیا گیا۔
وزرات ہوا بازی ذرائع کے مطابق ویب سائٹ کی بحال کا کام جاری ہے۔