حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری شروع کی جائے گی۔فائل فوٹو
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری شروع کی جائے گی۔فائل فوٹو

بھارتی ائرفورس کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز تباہ ہوگیا، جس سے طیارے میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انسٹرکٹر اور دوسرا کیڈٹ تھا۔

انڈین ائر فورس کی جانب سے آفیشل ایکس پینڈل پر بتایا گیا ہے کہ دونوں پائلٹ ہلاک ہوئے تاہم کسی بھی شہری جان یا املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ فضائیہ نے طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا ۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی طیارہ حادثے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انڈین ائر فورس کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری شروع کی جائے گی۔

دونوں پائلٹ تلنگانہ کے حیدرآباد میں ائر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی پرواز مکمل کر رہے تھے۔

طیارہ حادثے کے مقام کی تصاویر میں پیلاٹس پی سی 7 ایم کے ٹو کو زمین کے ایک خالی حصے میں گرنے کے بعد آگ لگتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہاں جمع ہوجانے والے لوگ لاشوں کو باہر نکالا۔