کراچی: ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے والے کار سوار کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او ڈیفنس شوکت حیات نے بتایا کہ قیوم آباد سی آر پٹہ کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران اہلکار نے مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے اہلکار کو ٹکر ماری اور فرار ہوگیا۔ گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور راہ گیر زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور فرحان نذیر کو گرفتار کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار 30 سال بلال اور شہری کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم جانچ کا عمل جاری ہے۔