کراچی کے اہم اضلاع ڈرگ انسپکٹرز سے محروم ہیں، پوسٹنگ نہ ہونے سے جعلی و اسمگل شدہ ادویات مافیا کو ریلیف ملنے لگا، فائل فوٹو
کراچی کے اہم اضلاع ڈرگ انسپکٹرز سے محروم ہیں، پوسٹنگ نہ ہونے سے جعلی و اسمگل شدہ ادویات مافیا کو ریلیف ملنے لگا، فائل فوٹو

کراچی میں شوگر،بلڈپریشراور امراض قلب کی ادویات نایاب

کراچی: شہر قائد میں بلیک میں فروخت کے باعث دواؤں کی قلت، شوگر، بلڈ پریشر اور درددل کی دوائیں نہ ملنے سے مریض رل گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی دوائیں نایاب ہوگئیں ، جس کے باعث ملک بھر میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور شوگر،بلندفشارخون اورامراض قلب کی کئی دوائیں نہ ملنے سے مریضوں کی جان کو خطرہ ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں صرف او پی ڈی سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ جان بچانے والی ادویات کی قلت کے ساتھ دستیاب ادویات کی مارکیٹ میں من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں۔

جان بچانے والی ادویات کی قلت نے مریضوں کے لیے صورت حال سنگین بنادی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ڈریپ اور محکمہ صحت کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے کے سبب ادویات کی قلت اور بلیک میں فروخت ہو رہی ہے ۔