حالت خراب ہونے پر کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، فائل فوٹو
حالت خراب ہونے پر کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، فائل فوٹو

داؤد ابراہیم کراچی کے اسپتال میں انتقال کر گئے، بھارتی میڈیا کا واویلا

نئی دہلی: بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ممبئی دھماکوں کے ماسٹرمائنڈ داؤد ابراہیم کراچی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ وہ ’کراچی میں انتقال کرچکے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا کہ داؤد ابراہیم کو مبینہ طور پر زہر دیا گیا ہے، جس کے بعد حالت خراب ہونے پر کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں دعویٰ کیا کہ داؤد ابراہیم کا انتقال ہوچکا ہے۔ امکان ہے داؤد ابراہیم کا انتقال رات 8 سے 9 بجے کے درمیان اسپتال میں ہوا، تاہم ابھی تک ان کی موت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

گزشتہ رات سے ہی داؤد ابراہیم کی طبیعت ناسازی کے حوالے سے خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، لیکن اب بھارتی میڈیا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان خبروں کو اپنی ویب سائٹس سے ہٹانا شروع کردیا ہے۔