نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا

 

کراچی : (اُمت نیوز) سندھ اسمبلی میں مسلسل 3بار خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔
2002 سے 2018 تک نصرت سحر عباسی فنکشنل مسلم لیگ کی ٹکٹ پر 3 بار سندھ اسمبلی کی مخصوص نشت پر رکن بنیں ، وہ سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی خواتین میں پہلے نمبر پر رہیں۔

نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں بھرپوراپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئےعوام کے مسائل، کرپشن،جعلی بھرتیوں،خواتین کے مسائل سمیت دیگر اہم ایشوز کو اجاگر کیا۔

نصرت سحر عباسی سیاست کو خیر باد کہہ کر کینیڈا منتقل ہوگئی ہیں ۔