نوجوان قوم کا مستقبل، نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ لائیں گے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نواب شاہ میں کیڈٹ کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ان کا حل موجود ہے۔ہم نے تاریخی مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنا ہے، ہم تقسیم، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کو ختم کرکے مسائل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدان ملک کا ماضی اور نوجوان مستقبل ہیں۔بی بی شہید کا خواب پورا ہوتے دیکھ رہا ہوں، ہم مل کرمحنت کرینگے، ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے، ہم عوام کی تکالیف اور مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ہم اس وقت کافی مسئلوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدان ملک کا ماضی اور نوجوان مستقبل ہیں، ہمیں تاریخی بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنا ہے، معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ہے، محنت اور لگن سے ہی پاکستان اپنا منفرد مقام بنائے گا، ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، لوگوں کو مہنگائی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ اور نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ لائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور متعارف کرایا ہے، بے روزگاری کے خاتمےکے لیے اصلاحات متعارف کرائیں گے، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی، کسان خوشحال ہوگا تو ہم دنیا کا مقابلہ کرسکیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی، تعلیم اور روزگار نوجوانوں کا حق ہے، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست ختم کریں تو مسائل حل ہوں گے، کسان خوشحال ہوگا تو ہم دنیا کا مقابلہ کرسکیں گے، خواتین اور نئی نسل نے ہی ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔