حکومت کو بتا دوں کہ قربانی کا بکرا آپ بھی بنوگے اور پی ٹی آئی بھی بنے گی، فائل فوٹو
حکومت کو بتا دوں کہ قربانی کا بکرا آپ بھی بنوگے اور پی ٹی آئی بھی بنے گی، فائل فوٹو

بیوپاری اسلام آباد پہنچ گئے،سیل لگ گئی، فیصل واوڈا

اسلام آباد (امت نیوز)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں مک گیا شو، گو نواز گو ہوگیا ہے، سیل لگ گئی ہے، بیوپاری اسلام آباد آچکے ہیں، پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے گی تو 6،7 ماہ میں سارا مک جائےگا۔ایک انٹرویومیں انہو ں نے کہا کہ کراچی میں سرپرائز ہوگیا، کراچی میں ایم کیوایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ توقع یہی تھی کہ آزاد امیدوار کو برتری رہے گی، پی ٹی آئی کی مقبولیت نفرت کی بنیاد پر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہر کی بنیاد بنی، گھٹیا اور ذاتیات پر مبنی فیصلے سنائیں گے تو ردعمل ہی آئےگا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری کو مائنس کرکے نظام آگے نہیں چل سکتاجبکہ لولا لنگڑا اقتدار بھی (ن )لیگ کا آخری اقتدار ہوگا، میں جو کہہ رہا ہوں آئندہ 72 گھنٹوں میں سامنے آجائےگا۔