فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہید سپاہی شاہزیب اسلم فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہزیب اسلم (عمر29 سال، ساکن، ضلع ہری پور) کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

شہید کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران،جوان، شہدا کے لواحقین اوراہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ قربانیاں پرعزم اور مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسورکو ہر قیمت پرختم کرنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔