سائفر، توشہ خانہ کیس: سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) بانی پی ٹی آئی کی سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں آج سنی جائیں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل خصوصی بنچ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید کی سزا ہوئی ہے۔

دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید اور ایک ارب 54 کروڑ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔