ہمارے پاس اچھی تعداد ہے، سرپرائز دینگے: رانا آفتاب

لاہور(اُمت نیوز)سنی اتحاد کونسل کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اچھی تعداد ہے، سرپرائز دیں گے۔

یہ بات رانا آفتاب احمد خان نے پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے آج ہونے والے انتخاب کے سلسلے میں ارکانِ پنجاب اسمبلی کی اسمبلی آمد جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے ہو گا۔

اجلاس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان کریں گے۔

اجلاس میں وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مشاورت ہو گی۔

واضح رہے کہ آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگ کی مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے مدِمقابل ہیں