فائل فوٹو
فائل فوٹو

حماس نے مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ،14 زخمی کر دیے

تل ابیب : غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک عمارت کو حماس کا ٹھکانہ سمجھ کر اندر داخل ہوئے اور ٹریپ ہوگئے۔

عینی شاہدین کے بقول جیسے ہی اسرائیلی فوجی عمارت میں داخل ہوئے ایک زور دار دھماکا ہوا اور عمارت گر گئی۔ جس کے ملبے میں درجن سے زائد اسرائیلی فوجی دب گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملبے سے 3 فوجیوں کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ 14 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کی تازہ ہلاکتوں کے بعد غزہ میں 27 اکتوبر سے جاری دوبدو جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 245 ہوگئی جبکہ 1500 فوجی 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں مارے گئے تھے۔