کراچی (اُمت نیوز)پشاور زلمی کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افطار ڈنر میں منفرد انداز اپنالیا، قومی لباس شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر شریک ہوئے۔
کراچی میں مقامی ڈیزائنر کی جانب سے پشاور زلمی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں تمام کھلاڑیوں نے ڈیزائنر کی جانب سے دیے گئے قومی لباس زیب تن کیے۔
ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی اور غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کے قومی لباس پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نجی مصروفیت کی وجہ سے افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوئے۔
افطار ڈنر کا اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا۔