اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر رینا نے نئی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی اور حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کا اعتراف کیا۔
جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں یورپی سفیر کو حکومت کی اصلاحاتی ترجیحات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیرخزانہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یورپی یونین کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
محمد اورنگزیب نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ترقیاتی تعاون کو سراہا.
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات کو مبارک دی۔
ملاقات میں باہمی تعاون کے شعبوں بشمول ڈیجیٹلائزیشن، لائیو اسٹاک پر بات چیت کی گئی۔
ڈاکٹر رینا نے نئی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی اور حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کا اعتراف کیا۔