پٹرول کے بعد صارفین کو بجلی کا جھٹکا

2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا- کراچی والوں پر بھی اطلاق ہوگا- صارفین پر 85 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

April 2, 2024 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد (امت نیوز) عید سے قبل حکومت نے پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا دے دیا، حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی۔ نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،

بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔